July 2, 2026
#زراعت

کلرسیداں کے نواحی علاقے پنڈورہ ہردو میں گندم کاشتکاری کی آگاہی مہم

کلرسیداں، 26 اکتوبر (اے پی پی) کلرسیداں کے نواحی علاقے پنڈورہ ہردو میں گندم کاشتکاری کی آگاہی مہم ،کسانوں کو جدید کاشتکاری کے عملی طریقوں سے روشناس کرایا گیا۔محکمہ زراعت تحصیل کلر سیداں کی جانب سے گندم کی کاشت کے حوالے سے آگاہی مہم کے تحت آگاہی پروگرام نمبردار بابر ضمیر عباس کی رہائش گاہ پنڈورہ ہردو تحصیل کلرسیداں میں منعقد ہوا۔تقریب میں بڑی تعداد میں کسانوں، زمینداروں اور دیہی معززین نے شرکت کی۔اس موقع پر میڈم تانیہ صفدر (اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت) اور ایف آئی سید ندیم حسین شاہ نے خصوصی طور پر شرکت کی۔ مقررین نے کسانوں کو گندم کی جدید کاشتکاری کے طریقوں، معیاری بیج کے انتخاب، متوازن کھادوں کے درست استعمال، اور فصل کو موسمی اثرات سے محفوظ رکھنے کے طریقہ کار پر رہنمائی فراہم کی۔میڈم تانیہ صفدر نے اپنے خطاب میں کہا کہ حکومت پنجاب، بالخصوص وزیر اعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف کی ہدایت پر زراعت کے شعبے میں انقلابی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ کسان دوست پالیسیوں کے تحت بیج، کھاد، اور زرعی مشینری کے حصول کو آسان بنایا جا رہا ہے تاکہ کسانوں کا بوجھ کم ہو اور پیداوار میں اضافہ ممکن ہو۔ سید ندیم حسین شاہ نے کسانوں پر زور دیا کہ وہ جدید زرعی ٹیکنالوجی سے فائدہ اٹھائیں اور محکمے کی ہدایات پر عمل کر کے زیادہ سے زیادہ پیداوار حاصل کریں۔انہوں نے کہا کہ محکمہ زراعت ہر سطح پر کسانوں کی رہنمائی اور مدد کے لیے ہمہ وقت کوشاں ہے۔نمبردار بابر ضمیر عباس نے محکمہ زراعت کی ٹیم اور شرکاء کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ایسی آگاہی مہمات سے کسانوں کو براہ راست فائدہ ہوتا ہے اور زرعی ترقی میں مثبت اثرات مرتب ہوتے ہیں۔

Leave a comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

📂 خبروں کے زمرے