July 2, 2026

یو ای ٹی لاہور میں ایلومنائی ہائوس کی تزئین و آرائش کے منصوبے کا افتتاح

لاہور (این این آئی۔ 24 اکتوبر2025ء) یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی لاہور میں ایلومنائی ہائوس کی تزئین و آرائش اور بحالی کے منصوبے کا افتتاح وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر شاہد منیر نے کیا۔یہ منصوبہ ہائر ایجوکیشن کمیشن کے تعاون سے شروع کیا گیا ہے۔ جس پر 8.6ملین روپے لاگت آئے گی اور تین ماہ میں مکمل کیا جائے گا۔منصوبے کے تحت ایلومنائی ہائوس کی جدید خطوط پر تزئین و آرائش، عمارت کی بحالی اور سہولیات میں بہتری شامل ہے۔اس موقع پر وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر شاہد منیر نے کہا کہ یونیورسٹی کے انفراسٹرکچر کی بہتری ادارے کے تعلیمی ماحول کو مزید موثر بنائے گی اور طلبہ، اساتذہ و سابق طلبہ کے لیے بہتر سہولیات فراہم کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ یو ای ٹی اپنے تمام کیمپسز میں ترقیاتی منصوبوں کو جدید تقاضوں کے مطابق تیزی سے مکمل کر رہی ہے

Leave a comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

📂 خبروں کے زمرے