شہرِ لاہور میں حبس اور تپش میں اضافہ، ہیٹ الرٹ جاری
شہر میں گرمی کی شدت میں مزید اضافہ ہو گیا ہے اور سورج کی تیز تپش کے باعث موسم گرم اور حبس زدہ محسوس کیا جا رہا ہے۔ اگرچہ آسمان پر کہیں کہیں بادل موجود ہیں، تاہم محکمہ موسمیات نے آج بارش کے کسی امکان کو مسترد کر دیا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کا موجودہ درجہ حرارت 36 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے، جبکہ آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 38 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔ کم سے کم درجہ حرارت 30 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔



















































