آئندہ 24 گھنٹو ں کے دوران ملک کےبیشتر علاقوں میں موسم خشک ،پہاڑی علاقوں میں رات اور صبح کے اوقات میں سرد رہے گا، محکمہ موسمیات

اسلام آباد ( 23 اکتوبر2025ء) آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کےبیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں رات اور صبح کے اوقات میں سرد رہے گا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں سردرہا۔جمعرات کو زیادہ سےزیادہ درجہ حرارت مٹھی ، تربت اور لسبیلہ میں 40 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا




















































