July 2, 2026
#ڈیلی نیوز #کامرس

دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال

لاہور تربیلا، منگلا اور چشمہ کے آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج، ان کی سطح اور بیراجوں میں پانی کے بہا ئوکی صورتحال حسب ذیل رہی۔ دریائے سندھ میںتربیلاکے مقام پرآمد 34 ہزار 700 کیوسک اور اخراج 45 ہزار کیوسک، دریائے کابل میںنوشہرہ کے مقام پرآمد 9 ہزار 400 کیوسک اور اخراج 9 ہزار 400 کیوسک، خیرآباد پل آمد 16 ہزار 400 کیوسک اور اخراج 16 ہزار 400 کیوسک،جہلم میںمنگلاکے مقام پرآمد 8 ہزار کیوسک اور اخراج 30 ہزار کیوسک، چناب میںمرالہ کے مقام پرآمد 13 ہزار 700 کیوسک اور اخراج 7 ہزار کیوسک رہا۔جناح بیراج آمد آمد 63 ہزار 800 کیوسک اور اخراج 57 ہزار 600 کیوسک، چشمہ آمد 47 ہزار کیوسک اوراخراج 45 ہزار کیوسک، تونسہ آمد 46 ہزار 600 کیوسک اور اخراج 46 ہزار 100 کیوسک،گدو:آمد 50 ہزار 200 کیوسک اور اخراج 43 ہزار 900 کیوسک، سکھرآمد 39 ہزار 200 کیوسک اور اخراج 8 ہزار 100 کیوسک، کوٹری آمد 46ہزار کیوسک اور اخراج 25 ہزار 900 کیوسک، تریموں آمد 5 ہزار 400 کیوسک اور اخراج صفر کیوسک، پنجند آمد 16 ہزار 900 کیوسک اور اخراج 11 ہزار 400 کیوسک ریکارد کیا گیا۔آبی ذخائر میں تربیلا کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1402 فٹ،پانی کی موجودہ سطح 1548.96 فٹ،پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550 فٹ اورقابل استعمال پانی کا ذخیرہ 5.668 ملین ایکڑ فٹ،منگلا کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050 فٹ،پانی کی موجودہ سطح 1239.70 فٹ،پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اور قابل استعمال پانی کا ذخیرہ 7.090 ملین ایکڑ فٹ جبکہچشمہ کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15 فٹ،پانی کی موجودہ سطح 646.70 فٹ،پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ اور قابل استعمال پانی کا ذخیرہ 0.201 ملین ایکڑ فٹ رہا۔تربیلا اور چشمہ کے مقامات پر دریائے سندھ، نوشہرہ کے مقام پر دریائے کابل اور منگلا کے مقام پر دریائے جہلم میں پانی کی آمد اور اخراج 24گھنٹے کے اوسط بہا ئوکی صورت میں ہے ۔

Leave a comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

📂 خبروں کے زمرے