July 2, 2026
#ڈیلی نیوز

پاکستان سویٹ ہوم کا فخر ،شاہ فیصل کی شاندار کامیابی کا سفر

اسلام آباد  پاکستان سویٹ ہوم کا فخر ، شاہ فیصل کی شاندار کامیابی کا سفر جو ان کے عزم و حوصلے کی ایک درخشاں مثال ہے، انہوں نے اپنی شاندار کامیابیوں کے ذریعے پاکستان سویٹ ہوم کا نام روشن کر دیا ہے۔

پاکستان سویٹ ہوم کی جانب سے اتوار کو شیئر کی گئی تفصیلات کے مطابق شاہ فیصل نے کم عمری میں پاکستان سویٹ ہوم میں شمولیت اختیار کی، معصوم آنکھوں میں خواب سجائے، انہیں ’’پاپا جانی‘‘ زمرد خان کی محبت، دیکھ بھال اور رہنمائی میں پروان چڑھنے کا موقع ملا۔ابتدائی تعلیم پاکستان سویٹ ہوم سے حاصل کرنے کے بعد پاکستان سویٹ ہوم کیڈیٹ کالج میں تعلیم جاری رکھی اور اب بی ایس انگلش کی ڈگری مکمل کر کے انہوں نے کامیابی اور ثابت قدمی کی ایک روشن مثال قائم کی ہے۔شاہ فیصل کی یہ کامیابی پاکستان سویٹ ہوم کے مشن کا ثبوت ہے جو یتیم اور محروم بچوں کو تعلیم، نظم و ضبط اور ہمدردی کے ذریعے بااختیار بناتا ہے۔اس اہم سنگِ میل پر انہیں مبارکباد دیتے ہوئے پاکستان سویٹ ہوم کے سرپرستِ اعلیٰ زمرد خان نے بے حد خوشی کا اظہار کیا۔

Leave a comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

📂 خبروں کے زمرے