اسلام آباد میں پاکستان ، جنوبی افریقہ ٹی ٹوئنٹی سیریز کی ٹرافی کی شاندار رونمائی

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – آن لائن۔ 26 اکتوبر2025ء) پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کی تیاریوں کا باقاعدہ آغاز ہو گیا ہے اسلام آباد میں سیریز کی ٹرافی کی شاندار تقریبِ رونمائی منعقد ہوئی۔تقریب میں دونوں ٹیموں کے کپتان سلمان علی آغا اور ڈونوون فریرا نے شرکت کی۔ ٹرافی کی رونمائی کے بعد دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں نے فوٹو سیشن بھی کیا۔سیریز کا پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ 28 اکتوبر کو راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا، جس کے لیے شائقین کرکٹ بے چینی سے منتظر ہیں۔




















































