پنجاب بھر میں بے ہنگم اربن ڈویلپمنٹ اور ماسٹر پلان خلاف ورزی پر پابندی عائد

لاہور پنجاب بھر میں بے ہنگم اربن ڈویلپمنٹ اور ماسٹر پلان خلاف ورزی پر پابندی عائد کردی گئی۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہداہت کے تحت صوبائی حکومت نے صوبہ بھر میں بے ہنگم اربن ڈویلپمنٹ اور ماسٹر پلان کی خلاف ورزی پر پابندی عائد کر دی ہے، جس کے باعث تمام پرائیویٹ ہائوسنگ سوسائٹیز کی منظوری اب صرف ضلعی ماسٹر پلانز کے مطابق ہی دی جا سکے گی۔بتایا گیا ہے کہ اس حوالے سے اجلاس کی صدارت سیکریٹری ہاؤسنگ نورالامین مینگل نے کی، جس میں تمام ڈویلپمنٹ اتھارٹیز کے ڈائریکٹر جنرلز، ڈی جی پھاٹا اور سی ای او روڈا کو واضح ہدایات جاری کی گئیں، سیکرٹری ہاؤسنگ کا کہنا ہے کہ صوبے میں نئی ہاؤسنگ سوسائٹیز کی منظوری سے قبل مکمل جانچ پڑتال اداروں کی ذمہ داری ہے کیوں کہ ماسٹر پلان کی خلاف ورزی گرین ایریاز کی تباہی اور بے ہنگم شہری پھیلا کا باعث بنتی ہے۔ترجمان محکمہ ہاؤسنگ نے بتایا کہ پرائیویٹ ہاؤسنگ سوسائٹیز کو ریگولیٹ کرنے کے لیے جامع پلاننگ جاری ہے، قوانین کے نفاذ سے گرین ایریاز کے تحفظ، سموگ اور ماحولیاتی آلودگی میں کمی ممکن ہو سکے گی، وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق شہریوں کے جان و مال کا تحفظ اور ماحولیاتی بہتری حکومت کی اولین ترجیح ہے




















































